vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نےگرفتار ملزم کو عوام کے ہتھے چڑھنے سے بچالیا،ملزم تھانے منتقل  

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے 31سالہ خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاری کے دوران شہریوں نے قاتل پر حملے کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے ہجوم کو قابو کیا اور قاتل کو وین میں ڈال کر تھانے منتقل کیا۔31 سالہ خاتون کو ملزم نے قتل کرنے کے بعد لاش کو سلپینگ بیگ میں ڈال کر کچہرے کے ڈبے میں پھینک دی تھی۔31سالہ یزمین ولیمز کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک الیکٹرک وہیل چیئر پر ایک شخص  لاش کو گھسیٹتا ہوا لایا اور ڈبے میں ڈال کر فرار ہوگیا۔پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ۔پولیس ملزم کو وین میں ڈالنے کے لیے لارہی تھی کہ اس دوران بڑی تعداد میں ہجوم جمع ہوگیا اور ملزم پر حملے کرنے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے ملزم کو بچایا اور تھانے لے کر پہنچ گئے۔پولیس نے ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.