vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ:سماجی شخصیت فاروق احمد کی کتاب رفاقتوں کا سفر کی تقریب رونمائی

0

چولستان کی معروف سماجی شخصیت فاروق احمد کی کتاب رفاقتوں کا سفر کی جدہ میں تقریب رونمائی ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے۔فاروق احمد کی کتاب رفاقتوں کا سفرکی تقریب رونمائی جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پاکستان انویسٹمنٹ فورم کے سابق صدر شفقت محمود نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر کی اک تاریخ ہےہمیں اس میں سے سیاحتی دلچسپی کو اجاگر کرکے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا جائے تو ملک کو زدمبالہ کا زریعہ بنایا جا سکتا ہے،فاروق احمد نے جس طرح چولستان میں تعلیم،صحت، ادب، ثقافت، تہذیب کونمایاں کرتے ہوئے ہوئے فلاحی کام سر انجام دئیے میں ہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب سے فاروق احمد نے اپنے خطاب میں کیمونٹی اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو محبت جدہ میں ملی وہ ہمشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ میری اگلی کتاب میں سفر کا حصہ ہو گئ میری ہمیشہ خواہش رہی ہے اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے جس کے لیے میرا سفر جاری اور جاری رہے گا تقریب سے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کے فاروق احمد خان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انکی چولستان کے لئے طبی، تعلیمی اور دیگر فلاحی سہولتوں کی خدمات  قابل ستائش ہے.پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے جس سے ملک کو بڑا زرمبادلہ ملے گا، اسکے لئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ادیب فاروق احمد خان کی کتاب کو مشعل راہ بنایا جاسکتاہے جس میں بہاولپور کے چولستان کے چھُپے کئی اہم باب اجاگر کیے گئے ہیں۔تقریب سے فاروق احمد خان کی اہلیہ رضیہ ملک نے تقریب میں آئے مہمانوں کا شکر ادا کیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.