vosa.tv
Voice of South Asia!

کھیلوں کی دنیا میں انقلاب پہلے’’ای اسپورٹس ورلڈ کپ‘‘ کا سعودی عرب میں آغاز

0

دنیا کے پہلے ’’ای اسپورٹس ورلڈ کپ‘‘ کا کل سے سعودی عرب میں آغاز ہو رہا ہے، جو کھیلوں کی دنیا میں انقلاب برپا کر

دے گا۔ دارالحکومت ریاض کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے تاکہ اس بڑے ایونٹ کی شروعات کا جشن منایا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے 7 ممالک کے 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن (EWCF) کے مطابق، اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں اور ملٹی ٹیم کلبوں کے لیے امید افزا مواقع پیدا کرنا اور اسپورٹس انڈسٹری کو آگے بڑھانا ہے۔ ایونٹ کی انعامات کی مجموعی رقم 60 ملین ڈالر (پاکستانی تقریباً 6 کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے اس اسپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کو ای ویزے بھی جاری کیے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اس ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔
یہ ورلڈ کپ عالمی ای-گیمنگ کمیونٹی کو متحد کرے گا، بشمول کھلاڑی، شائقین، گیم پروڈیوسرز، اور پبلشرز۔ اس کا مقصد روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے، جبکہ شراکت داروں، پروڈیوسر، اور پبلشرز کو عالمی سطح پر متنوع پرستاروں کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں ای اسپورٹس کے میدان میں ایک نئی روح پھونکی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.