vosa.tv
Voice of South Asia!

سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹ بنانے کے لیے قرار داد جلد منظور کرلی جائے گی،وزیر اعلی سندھ

0

کراچی :وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کے اگلے اجلاس میں سندھ اور نیویارک کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کے لیے سسٹر اسٹیٹ کی قرار داد منظور کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انھوں نے اے پی پیک اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔نیویارک اسٹیٹ کے اسمبلی ڈپٹی   اسپیکر فل راموس نے  اپنے 32 رکنی وفد کے ساتھ کراچی  میں چیف منسٹر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی  اور دیگر وزراء  سے ملاقات کی ۔ اس دورے اور ملاقات کا اہتمام اے پی  پیک نے کیا۔وفد میں نیویارک اسٹیٹ  اسمبلی کے رکن ایلیک بروک  کریسنی، امریکن پاکستانی  پبلک افیئرز کمیٹی  کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد ،صدر امتیاز راہی،ڈاکٹر پرویز اقبال،  ڈاکٹر طارق خان،  ڈاکٹر سعدیہ  طاہر، اطہر ترمذی اور دیگر شامل تھے  جبکہ   سندھ  حکومت کی  طرف سے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سردار شاہ اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ شریک تھے۔نیویارک  اسٹیٹ اسمبلی  کے ڈپٹی   اسپیکر فل راموس اور اسمبلی  مین ایلیک بروک کریسنی کا کہنا  تھا کہ  نیویارک اور سندھ  کے درمیان سسٹر اسٹیٹ  کی قرار داد نہ صرف مثالی ہوگی  بلکہ    مختلف شعبوں  میں تعاون کی نئی راہیں بھی ہموار کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ اور نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان صحت کے شعبے میں ٹریننگ اور تعلیمی وفد کے  تبادلے  پر بات چیت کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  نیویارک اسٹیٹ کے نرسنگ اساتذہ سندھ میں آن لائن ٹیچنگ کرینگے تو معیار میں بہتری آئے گی۔ سسٹر اسٹیٹ کی قرار  داد بجٹ  سیشن کے بعد منظور کرلیں گے۔مراد علی شاہ نے  کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے طلباء  اور اساتذہ  کا نیویارک کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔تعلیمی وفد کے تبادلے سے ایک دوسرے کی تعلیمی سرگرمیوں کا تجربہ ہوگا۔اس موقع پر چیئر مین  اے  پی پیک  ڈاکٹر اعجاز  احمد اور صدر امتیاز راہی نے  اپنی تنظیم کا  تعارف کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی پیک نے  پاکستانیوں کو امریکی سیاسی  نظام  میں  شامل ہونے پر بہت سپورٹ کیا ہے ۔اس موقع پر  سند ھ کی وزیرِ صحت  ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اسپیشلائیڈ نرسز کی بہت ضرورت ہے، نیویارک اسٹیٹ اگر نرسز کی اسپیشلائیزیشن کیلئے تعاون کرے تو اچھا ہوگا۔ملاقات میں شریک وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ اور نیویارک کے تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے نصاب کو بہتر اور جدید کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.