vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے ہوٹل غیر محفوظ،مسلح افراد کی لوگوں سے لوٹ مار

0

پولیس نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ویڈیوز جاری کی اور عوام سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد طلب کی

نیو یارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نیویارک کے ہوٹلوں میں ہونے والی ڈکیتیوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ملزمان کی عدم گرفتاریوں پر ویڈیو جاری کردی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ ولیمزبرگ اور گرین وچ ولیج کے مشہور ہوٹلوں میں  رواں ماہ ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی ۔جس پر نیویارک پولیس نے ڈکیتیوں سے متعلق تحقیقات تیز کردی ہیں۔ ڈکیتیاں ولیمزبرگ، بروکلین میں برڈز آف فیدر ہوٹلوں میں ہوئی ۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے 81 براڈوے کے سامنے  38 سالہ شخص اور 40 سالہ شخص کو اسلحہ دکھایا اور نقدی قیمتی اشیاء کا مطالبہ کیا۔ہوٹل پر بیٹھے افراد نے فورا نقدی گھڑیاں ودیگر قیمتی اشیاء   مسلح افراد کے حوالے کردی ۔پولیس کے مطابق 18 جون کو مارلو اینڈ سنز کے باہر ہوٹل پر بیٹھے 39 سالہ شخص کو لوٹ لیا ۔مذکورہ شخص کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا  اور نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر نکل گئے۔پولیس کے مطابق21 جون کو گرین وچ گاؤں میں کاربون کے باہر ہوٹل پر کھانے کھانے والے تین افراد سے مسلح افراد نے لوٹ مار کی نقدی ،موبائل فون گھڑیاں ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ موبائل فون ٹریک کرنے کے بعد برآمد کرلیے گئے ہیں۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.