لبنان میں کسی بھی اسرائیلی جارحیت سے ایرانی ردعمل کا خطرہ ہے، اعلیٰ امریکی فوجی رہنما
ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے خبردار کیا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران جوابی کاررروائی کرسکتا ہے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ امریکا غالباً اسرائیل کا دفاع نہیں کر سکے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ صرف "جزوی” جنگ بندی کے معاہدے پر راضی ہوں گے جس سے جنگ ختم نہیں ہو گی۔حماس کے زیر انتظام انکلیو میں وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 37,598 فلسطینی جاں بحق اور 86,032 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کی زیر قیادت 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 1,190 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اسرائیل کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا، جن میں سے تقریباً 120 ابھی حماس کی تحویل میں ہیں ۔