vosa.tv
Voice of South Asia!

پین اسٹیشن پر ریل سروس معطل،عوام میں بےچینی

0

نیو یارک سٹی (ویب ڈیسک) نیو جرسی ٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیشن میں ایمٹرک اوور ہیڈ وائر کے مسائل کی وجہ سے پین اسٹیشن نیو یارک کے اندر اور باہر ریل سروس معطل ہے۔مڈ ٹاؤن ڈائریکٹ ٹرینوں کا رخ ہوبوکن کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔ریل سروس معطل ہونے کے بعد  NYC کے Penn اسٹیشن پر ایک افراتفری کا منظر پایا گیا اور لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ  موسم گرما چل رہا ہے موسم گرم ہے ۔حکام کو چائیے تھا کہ پہلے سے اقدامات کرکے رکھتے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا ۔NJ ٹرانزٹ نے صرف اس مہینے میں بڑی تاخیر کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مسافروں کو اس ہفتے کے شروع میں اوور ہیڈ وائر کے مسائل اور ایک غیر فعال ٹرین کی وجہ سے 90 منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.