برونکس میں دکانوں میں آتشزدگی سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان
سوہو میں آگ لگنے سے پینٹ ہاوس تباہ ہوگیا
برونکس(ویب ڈیسک)برونکس میں جمعرات کی صبح میلروس سیکشن میں تھرڈ ایونیو پر واقع ڈنکن ڈونٹس میں آگ لگ گئی ۔آگ اتنی شدید تھی کہ پٹی پر کم از کم پانچ دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔FDNY عمارت سے پیچھے ہٹ گیا کیونکہ ب شعلے اڑ رہے تھے ۔اس دوران فائر فائڑ نے آگ بھجانے کی کوشش کی کی تو ایک فائر فائٹر معمولی زخمی ہوگیا ۔اس دوران نیویارک پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو کنٹرول کرنا شروع کردیا اورتھرڈ ایونیو سے ٹریفک کو موڑ دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا اور لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ مین ہٹن میں 463 بروم اسٹریٹ کی چھت پر آگ لگ گئی ۔آگ نے شدت پکڑلی اور پوری چھت جل گئی ۔اس دوران فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ آگ نے سات کمروں پر مشتمل 2,400 مربع فٹ چھت کا پینٹ ہاؤس تباہ ہوگیا ۔جس کا ماہانہ کرایہ $21,000 ہے۔