9سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کی تلاش، $100,000 کی گھڑیاں چوری
بروکلین سب وے تیزاب حملے کی مجرم خاتون کو 12 سال قید کی سزا،دوہرے قتل میں16 ملوث سالہ لڑکا گرفتار
رچمنڈ ہل، کوئنز(ویب ڈیسک )رچمنڈ ہل، کوئنز میں اسکول جاتے ہوئے 9 سالہ لڑکی کو موٹر سائیکل سوار شخص نے ہراساں کیا پولیس کے مطابق لڑکی صبح 8 بجے کے قریب رچمنڈ ہل میں جمیکا ایونیو اور 104 ویں اسٹریٹ کے قریب اسکول جارہی تھی جب موٹر سائیکل پر سوار شخص اس کے پاس آیا اس شخص نے لڑکی کو اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھنے کی آفر کی۔جس کے بعد لڑکی اپنے اسکول کی طرف بھاگی۔پولیس کے مطابق مطلوب شخص 102 ویں اسٹریٹ پر شمال کی طرف بھاگ گیا۔پولیس نے اس شخص کو کالے بالوں اور چہرے کے بالوں کے طور پر بیان کیا ہے۔ اسے آخری بار نیلے رنگ کی قمیض پہنے دیکھا گیا تھا جس پر ستارے اور دھاریاں تھیں اور ہلکے نیلے رنگ کے شارٹس تھے۔مین ہٹن میں مسلح ڈاکووں نے گھڑیوں کی دکان کا صفایا کردیا ہے۔مسلح ڈاکو $100,000 مالیت کی گھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ ڈکیتی کا واقعہ کاربون نیویارک کے باہر گرین وچ ولیج میں بدھ اور جمعرات کو پیش آیا ۔نیویارک پولیس کے مطابق دو مسلح افراد نے آتشی اسلحہ کی مدد سے ڈکیتی کی واردات مکمل کی اور بھی زیورات چرائے اور $100,000 Patek گھڑیاں ہمراہ لے گئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔بروکلین سب وے اسٹیشن کے اندر 2022 میں تیزاب کے حملے میں قصوروار پائی جانے والی خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔33سالہ Rodlin Gravesande کو بدنظمی کرنے کے ارادے سے حملہ کرنے سمیت الزامات کے تحت سزا سنائی گئی۔دسمبر 2022 میں ونتھروپ اسٹریٹ ٹرین اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں متاثرہ شخص شدید زخمی ہوا تھا۔گریساندے کو تقریباً ایک ماہ بعد اٹلانٹا میں گرفتار کیا گیا۔ 21 سالہ متاثرہ شخص کا چہرہ جل گیا تھا اور اسے متعدد بار سرجری کرانی پڑی تھی۔مین ہٹن میں گزشتہ دنوں فائرنگ کرکے2افراد کو قتل اور 1کو زخمی کردیا گیا تھا جس کی نیویارک پولیس تحقیقات کررہی تھی ۔پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 16سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس نے فائرنگ کرکے دو افراد کو مارا اور ایک کو زخمی کیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروش ہے