نیویارک کے سیراکیوز میں مکان گرنے سے 11 افراد زخمی
کوئنز میں اسکول بس حادثہ، 10 بچے زخمی
نیویارک کے سیراکیوز میں ایک مکان زور دار دھماکے سے گر گیا ۔آواز اتنی شدید تھی کہ پڑوس کے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے اور دیکھا کہ ایک مکان گر گیا ہے جس کے بعد لوگوں نے متعلقہ حکام کو واقعہ کی اطلاع دی۔سیراکیوز فائر چیف مائیکل مونڈس نے پریس بریفینگ کے دوران بتایا کہ دو منزلہ گھر پر زور دار دھماکے سے گر جس پر فورا کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز کو ملبے میں دبی ہوئی کار سے کم از کم ایک نوجوان کو نکالنا پڑا۔مونڈس نے کہا کہ عمارت منہدم ہو گئی تھی یہ ایک بہت خطرناک منظر تھا اور بجلی کی لائنیں نیچے تھیں اور گیس کی خطرناک بدبو آرہی تھی ۔فائر چیف نے کہا کہ پولیس اور فائر اہلکار اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ گھر کے گرنے کی وجہ کیا ہے جو گھر گرا ہے یہ گھر 1920 کا بنا ہوا تھا ۔گھر کی وسیع تلاشی کے دوران کوئی لاش نہیں ملی۔ فائر چیف نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ گھر کے اندر 13 افراد موجود تھے جب گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمی ہونے والے 11 افراد کو مقامی ہسپتال میں لایا گیا ہے۔11 زخمی افراد یا تو مستحکم یا تشویشناک حالت میں ہیں تاہم انہوں نے دیگر معلومات فراہم نہیں کیں۔مونڈس نے کہا کہ مریضوں میں دو خاندانوں کے بچے اور بالغ شامل ہیں جو گھر کرائے پر لے رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کے لیے گھر کے مالکان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔نیویارک:کوئنز میں منگل کو اسکول بس کے حادثے میں تقریباً ایک درجن بچے زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ 4 بجے کے قریب آکلینڈ گارڈنز میں ایلی روڈ اور 233 ویں اسٹریٹ پر ہوا تھا ۔DNY کے مطابق 10 بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں اورتین بالغ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔متاثرین کو نارتھ شور ہسپتال اور لانگ آئی لینڈ جیوش میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔