vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی صدمے سے بھوک ہی مرگئی

0

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست بعد کیا کپتان بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں نے روئے تھے ااور کھانا چھوڑ دیا تھا؟ اس حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔کینیڈا کیخلاف فتح کیساتھ قومی ٹیم کے حوصلے تو بحال ہوگئے ہیں لیکن بدقسمتی سے امریکا اور بھارت کیخلاف شکستوں نے قومی ٹیم کیلئے ایونٹ میں رہنا مشکل بنادیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کینیڈا کیخلاف میچ کے بعد بعض کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا تاہم کوچ نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ آئرلینڈ کے خلاف آئندہ میچ پر مرکوز رکھیں۔ افواہوں کے برعکس ٹیم کے ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آنسو بہائے اور رات کا کھانا چھوڑ دیا تھا۔میچ کے بعد کھلاڑی بلاشبہ مایوس تھے تاہم ہر کسی کے رونے اور سوگ کا کوئی ماحول نہیں تھا، میچ کے بعد صرف نسیم شاہ ہی جذباتی ہوگئے تھے جنہیں آبدیدہ ہوتے ہوئے پوری دنیا نے اسکرین پر دیکھا۔کھلاڑیوں کے رونے، کھانا نہ کھانے کی مبینہ طور پر خبریں سوشل میڈیا پر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے فلوریڈا میں موجود ہے جہاں مسلسل بارش کی وجہ سے قومی ٹیم پریکٹس سیشن سے محروم ہے جبکہ 16 جون کو میچ ڈے کے دن بھی 91 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ اگر بارش کی باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، اگر مگر کی تمام صورتحال بھی ختم ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.