ویسٹ انڈیز۔ نیوزی لینڈ کو ہرا کر سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
ٹاروبے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں اور گروپ سی کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شرفین رادرفورڈ نے 39 بالز پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بعدازاں ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 136 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 40 رنز اسکور کیے۔ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ تھا، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔میچ سے قبل گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بھی 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر تھی۔اس گروپ میں اور پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا آخری نمبر ہے۔