vosa.tv
Voice of South Asia!

نوجوانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے27ملین ڈالرز جاری کرنے کا اعلان

0

نیویارک کی اٹارنی جنرل  لیٹیشیا  جیمز نے نو جو ان نسل میں بڑھتے ہو ئے ای سگر یٹ کےاستعما ل کی روک تھام  کے لیے ستائیس ملین ڈالر  فنڈ  جاری  کرنے کا اعلان کیا ہے ۔نیویارک کی اٹارنی جنرل  لیٹیشیا  جیمز نے شہر بھر کے مختلف اسکو لو  ں کے پر نسپل اور اسا تذہ کیسا تھ ملکر   نو جو ان نسل میں بڑھتے ہو ئے ای سگر یٹ کے استعمال  کی روک  تھا م کیلیے اہم اقدام اٹھا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ا  نھو ں نے  کہا  کہ ہمارے بچوں کی صحت اور حفاظت سے زیادہ اہم کچھ نہیں ان کی ذہنی صحت واقعی انتہائی اہم ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کے مضر اثرات کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کی کو شش کی ہے ۔ آج ہم طلبہ  کو  ای  سگر یٹ  کے بحران سے نمٹ کر ان کی جسمانی صحت کے تحفظ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ ۔ نشہ آور سوشل میڈیا فیڈز اور نیکوٹین ہمارے بچوں کو اسکرولنگ اور ویپنگ کی طرف مائل کر دیتے ہیں یہ ہمارے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے  بہت نقصان دہ ہے۔یہی  وجہ ہے شہر بھر میں نو جو ان نسل میں بڑھتے ہو ئے ای سگر یٹ کےاستعما ل کے پیش نظر اس سے  بچاؤ کیلیے  27 ملین ڈالر    فنڈ جا ری کر دیے گئے ہیں۔یہ فنڈز تعلیم ، تحقیق اور نفاذ کے پروگراموں کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ بچوں اور نوجوانو ں  کو نشے  کی  لت  سے  بچایا جا سکے ، اس  فنڈ کو ریاست نیویارک اور بی او سی ای ایس کی ہر کاؤنٹی میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.