براونزوِل کےنوجوانوں کی مالی امداد کے لیے 1.3 ملین ڈالرز فیڈرل گرانٹ کا اعلان
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز ، سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سی ای او لیزا بووا-ہیاٹ اور محکمہ مزدور نے براونزوِل، بروکلین ترقیات کے نوجوانوں کے لیے یوٹھ بلڈ پری-اپرنٹس شپ پروگرام کے لیے 1.3 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہمی کااعلان کیا ہے۔یوٹھ بلڈ ان نوجوانوں کے لیے ایک کمیونٹی پر مبنی متبادل تعلیمی پروگرام ہے جو اپنی ہائی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں سکے اور دیگر خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔جن میں انصاف سے وابستہ نوجوان، رضاعی دیکھ بھال سے محروم، معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے، رہائش کے عدم استحکام کا سامنا، اور دیگر پسماندہ حالات کا سامنا کرنے والے لوگ شامل ہیں۔اس پروگرام میں تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت، قیادت کی ترقی، اور اعلیٰ معیار شامل ہوں گے۔میئر ایڈمز نے نئی ملازمتوں کے مواقع کے لیے "اسپرنگ جابز سپرنٹ بھی کیا۔اس پروگرام کا مقصد نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی( این وائے سی ایچ اے )60 رہائشیوں کوملازمت کی فراہمی ، تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت، قیادت کی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پہلے بیچ کے 30 طلباء 2024 کے آختتام سے قبل پروگرام میں شامل ہوں گے۔میئر ایڈمز نے براونزوِل کے نوجوانوں کے لئے سرمایہ کاری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام ان کے خاندان کی معاونت کرے گا۔ڈپٹی میئر ماریا ٹوریس سپنگر نے ا س پروگرام کو براونزوِل کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔