ایرک ایڈمز کے انقلابی اقدامات کی بدولت اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ،کیتھی ہوکل
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کئی اہم قانون سازیوں کی منظوری پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے، جنہیں ان کی انتظامیہ نے ریاستی قانون ساز اجلاس میں ترجیح دی تھی،ان میں سستی رہائش کی فراہمی، کرایہ داروں کی حفاظت، غیر قانونی بھنگ کی دکانوں کے خلاف کارروائی کے لیے میونسپلٹیوں کو نفاذ کے آلات کی فراہمی، اور نیویارک شہر کے پبلک اسکولوں میں میئر کے احتساب کو بڑھانا شامل ہیں۔میئر ایڈمز نے نیویارک شہر کی قانون سازی کی ترجیحات کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی قانون سازی میں کئی اہم ترجیحات شامل ہیں جن کا مقصد شہر کے مکینوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ان ترجیحات میں کمیونٹی ہائرنگ، اقلیتی اور خواتین کے کاروباروں کو مواقع فراہم کرنا، اور قابل رہائش مکانات کی بحالی شامل ہیں۔میئر نے اس بات پر زور دیا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں کم آمدنی والے نیویارکرز کو بہتر ملازمتیں ملیں گی اور اقلیتی و خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کو ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات شہر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیزی سے اور بہتر طریقے سے مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی.گورنر ہوکل نے بھی میئر ایڈمز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں شہر میں سستی رہائش کی فراہمی، عوامی تحفظ کی بہتری، اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور شہر کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ذریعے نیویارک کے عوام کے لیے مزید بہتر مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں.