vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹی20 ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہارا دیا

0

ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 124 رنز بنائے، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیے۔بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بنگلادیشی بیٹر توحید ہردوئی 40 اور لٹن داس نے 36 رنز بنائے جبکہ محمود اللّٰہ نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔میچ میں سری لنکا کے نوان تھوشارا نے 18رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے اسے 6 وکٹ سے مات دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.