vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر نیویارک کاغیر قانونی موٹربائیک اور سکوٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ایڈورڈ کبان نے شہر کی غیر قانونی موٹرائزڈ سکوٹرز، موپیڈز، بائیکس، تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھس پر غیر قانونی موپیڈز اور سکوٹرز کے مسئلے کو حل کرنا ضروری  ہے۔ یہ گاڑیاں نہ صرف پیدل چلنے والوں  کے لئےخطرے کا سبب بنتی ہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد بھی  اسےاستعمال کر رہے ہیں۔ ل،پولیس  موسم گرما میں ان غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کرےگی۔ میئر ایڈمز نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے وقت ہر ایک کو قانون کی پابندی کرنی چاہیےکیونکہ غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے کے نتیجے میں ڈرائیور اور گاڑی دونوں کو نقصان پہنچے گا۔اس موقع پر  ٌپولیس  کمشنر ایڈ ورڈ کبان کا کہنا تھا کہ نیویارک شہر میں غیر قانونی موٹر سائیکلیں ہر ایک کے لیے خطرہ ہیں۔ یہ بائک شہر بھر میں ڈکیتیوں اور دیگر پرتشدد جرائم میں استعمال ہوتے ہیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعدد گاڑیاں ضبط کر چکا ہے۔ سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سٹی ہال، محکمہ ٹرانسپورٹیشن، اور کمیونٹی کے ساتھ تعاون کریں گے۔2023 میں NYPD نے 18,430 غیر قانونی موٹرائزڈ سکوٹر، بائک، اور ATVs کو ضبط کیا تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 128 فیصد زیادہ ہےاور  اس سال اب تک13,000 سے زیادہ غیر قانونی گاڑیوں اور ATVs کو روکا  گیاہے  ایڈمز انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے پکڑے جانے والوں کی کل تعداد تقریباً 42,000 ہو گئی ہے یہ اعداد و شمار 30 ماہ کے عرصے میں نیویارک شہر کی تاریخ میں غیر قانونی سکوٹر ضبط کرنے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.