vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈیا۔آئرلینڈ مقابلہ،پاکستانی فین تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

0

نیویارک کے ناساؤ انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈیا اور آئر لینڈ کے میچ میں پاکستانی فین تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔انڈیا  اور آئر لینڈ کے میچ کے موقع پر جہاں ناسا کاؤنٹی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل بھرا ہوا تھا ۔وہیں ایک پاکستانی فین اسٹیڈیم میں سب کی توجہ کی مرکز بن گیا۔گرین شرٹس کی جرسی میں ملبو س۔پاکستان،امریکا اور آئر  لینڈ کا پرچم لہرانے والا یہ فین کہیں ہندوستانی تماشیائیوں کی ہوٹنگ کا شکار بنا۔ تو کہیں کچھ بھارتی فینز کی توجہ کا مرکز بنے رہے اُن کے ساتھ سیلفی لیتے رہے ۔پاکستانی فین کا کہنا تھا کہ میں کاروباری شخصیت ہوں اور کرکٹ کا بہت بڑا فین ہوں۔ میرے بزنس کا نام بھی کرکٹ پر ہے آج آئر لینڈ کی  ٹیم کو اس لئے سپورٹ کرنے آیا ہوں کہ ان کے ملک نے مظلوم فلسطنیوں کا ساتھ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.