vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ میں میڈل ڈے،میئر ایڈمز  کی مبارکباد

0

نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے ایف ڈی این وائے کی میڈل ڈے تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈل جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے نیو یارک فائرڈیپارٹمنٹ کی میڈل ڈے ٹقریب پر محکمے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے بہادرانہ اقدام، مستقل مزاجی اور لگن کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی بم کیوں نہ پھٹ جائے ہمارا پرچم ہمیشہ موجود رہیگا۔ہمارا جھنڈا آپ کی موجودگی سے قائم ہے۔

مئیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج ایک ہیرو ہونے کا اصل مطلب خطرے سے بچنے کی بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ہمت ہے اور اپنے کیریئر میں اس بہادری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ لوگوں کے لیے خطرناک حالات میں ان کی ذہنی جدوجہد کا سامنا کرنا جذباتی طور پر مشکل ہوتا ہے، جہاں وہ اپنی جان یا کسی عزیز کو کھو چکے ہوتے ہیں۔ ان  کامزید کہنا تھا کہ  ہمارا ہنگامی  طبی عملی اور پیرامیڈیکس ہر روز اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔جو 159 سالوں سے برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.