vosa.tv
Voice of South Asia!

 ٹرمپ کے حامیوں نےاداکار رابرٹ ڈینیرو  کو ہراساں کیا

0

مین ہٹن، نیویارک میں تم گینگسٹر ہو ،تم کوڑے دان ہو سمیت دیگر نازیبا جملے کسے۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب اداکار پروڈیوسر رابرٹ ڈینیرو کورٹ سے باہر نکلے جہاں پر ٹرمپ کیس کا فائنل ٹرائل چل رہا ہے۔اس موقع پر ٹرمپ کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد کورٹ کے باہر موجود تھی۔جسے ہی اداکار کورٹ سے باہر گھر جانے کے لیے آئے تو مظاہرین نے دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کردی ۔نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔ٹرمپ کے حامی رابرٹ پر چیخ رہے تھے ۔جس کے بعد نیویارک پولیس کے اہلکاروں نے رابرٹ کا گھیراؤ کیا اور انہیں گاڑی میں بیٹھایا اس موقع پر رابرٹ کا بھی کہنا تھا کہ میں خاموش نہیں رہوں گا ۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ ہٹلر کو کنٹرول کر سکتے ہیں  سوچا کہ وہ مسولینی کو کنٹرول کر سکتے ہیں ایسا نہیں ہوا۔ رابرٹ ڈینیرو بولتا ہے بولتا رہے گا۔جس کے بعد پھر ٹرپ کے ھامیوں نے گالیاں دینا شروع کردی اور سیکورٹی والوں نے نے گاڑی کو روانہ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.