سروس ممبران کے اعزاز میں نئی یادگار کے منصوبوں کا اعلان
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنز سروسز کمشنر جیمز ڈبلیو ہینڈن نے نائن الیون کے بعدجاں بحق ہونے والے سروس ممبران کے اعزاز میں ایک نئی یادگار تعمیر کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے طویل ترین فوجی تنازعات کے طور پر امریکہ کے سات ہزار ستاون بہادروں نے عراق اور افغانستان میں اپنی خدمات کے دوران قربانیاں دیں۔ان بہادر جوانوں کی یاد میں تعمیر کی جانیوالی یہ یادگار کوئنز کے علاقےوائٹ اسٹون میں واٹر فرنٹ پر تعمیر کی جائے گی۔ کوئنز ایک ایسا بورو بھی ہے جہاں ریٹائرڈ فوجیوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔ نئی یادگار نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن اور نیویارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیرقیادت یو ٹوپیا پارک وے سی وال ری پلیسمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں ایک بائیک پاتھ اور فٹ پاتھ دوبارہ تعمیر کیے جائیں گے۔ مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہمیں اس شہر اور اس ملک سے محبت کرتا ہوں، اور جنہوں نے ہماری آزادی کے لیے حتمی قربانیاں دیں، وہ اب اور ہمیشہ کے لیے یادگار ہونے کے مستحق ہیں۔مئیر نے کہا کہ اس نئی یادگار کے ساتھ، ہم ان روحوں کی ایک نئی نسل کو عزت دیں گے جنہوں نے عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بہت پہلے اپنی جانیں دی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ ان لاکھوں نیویارک کے باشندوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ان جنگوں میں ہمارے ملک کی خدمت کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ نیویارک کے تمام باشندے ان بہادر مردوں اور عورتوں کی قربانیوں پر غور کرنے کے لیے وقت نکالیں گے۔