نیو یارک سٹی کے نوعمروں کے لیے مفت ٹیلی مینٹل ہیلتھ سروس
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اور دماغی حفظان صحت کے کمشنر ڈاکٹر اشون وسن نے این وائے سی ٹین اسپیس پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ 6,800 سے زیادہ نوجوان پہلے ہی اس سروس کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد صارفین نے اپنی دماغی صحت میں بہتری کی اطلاع دی اور نوجوانوں کی مدد طلب کرنے کی وجوہات کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔ براؤنز وِل اور ایسٹ نیو یارک سمیت غیر محفوظ محلوں نے شہر کو سائن اپ میں آگے بڑھایا جبکہ 80 فیصد صارفین کی شناخت سیاہ، ہسپانوی، ایشین امریکن اور پیسفک آئی لینڈر، دو نسلی، یا مقامی امریکی کے طور پر کی گئی۔این وائے سی ٹین اسپیس آن لائن تھراپی پلیٹ فارم کے ساتھ ٹاک اسپیس کی شراکت میں تخلیق کیا گیا ہے۔یہ پروگرام نیو یارک سٹی کے نوجوانوں کو کسی بھی موبائل ڈیوائس پر فون، ویڈیو اور ٹیکسٹ کے ذریعے لائسنس یافتہ تھراپسٹ کے ساتھ بالکل مفت رابطہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہ نوعمروں کی بے چینی میں اضافہ کے ساتھ ہم نےیہ منصوبہ تیار کیا کہ نیویارک سٹی نوجوانوں کو وہ مدد فراہم کرے گا جس کی انہیں ضرورت ہے اور نوجوانوں کو مفت ٹیلی ذہنی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ چھ ماہ بعد کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لارہی ہیں، اور ہم نے پہلے ہی 6,800 سے زیادہ نوجوانوں کو اس پروگرامکے ذریعے ذہنی صحت کی دیکھ بھال حاصل کرنے میں مدد کی ہے ۔