vosa.tv
Voice of South Asia!

پہلا مسلم پاکستانی امریکن نیویارک سٹی بار کا صدر منتخب

0

نیویارک:پاکستانی امریکن کمیونٹی کے جواں سال قانون دان اٹارنی محمد عثمان فریدی  نیویارک سٹی بار کے منتخب ہونیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی پریذیڈنٹ بن گئے۔نیویارک سٹی بار کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے جواں سال قانون دان اٹارنی عثمان فریدی نیویارک سٹی بار کے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی و مسلم امریکن پریذیڈنٹ ہیں۔عثمان فریدی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور قانون دان آصف چوہدری کے بھتیجے اور چوہدری اشرف کےبیٹے ہیں اور وہ 2 سال کے لئے نیویارک سٹی بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔عثمان فریدی نیویارک سٹی بار کے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔عثمان فریدی سوزن کوہل مین کی جگہ نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوزن کوہل کا کہنا تھا کہ نیو یارک  بار ایسوسی ایشن دنیا بھر سے اپنے 22,000 سے زیادہ اراکین، اس کی 150 کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز اور شاندار عملے کے ساتھ صف اول پر ہے اور آج کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین اہل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بار کے نو منتخب صدر عثمان فریدی کا کہنا تھا کہ اس خاص ایسوسی ایشن سے میرا تعلق 20 سال پرانا ہے ۔آج اس منصب پر پہنچ کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔تقریب کے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ سائرس ایڈوانس سنٹر برائے بین الاقوامی انصاف اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلق کو مضبوط بنا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگراموں کی فلیگ شپ گلوبل رپورٹ آن دی ایونٹ انوائرمنٹل رول آف لاء کے لیے کلیدی تحقیق فراہم کر رہا ہے۔عثمان فریدی کا شمار نیویارک سٹی ہی نہیں بلکہ امریکہ کے جواں سال معروف قانون دانوں میں ہوتا ہے ۔ وہ نیویارک کی بڑی لاءفرم میں پارٹنر ہیں ۔ وہ کمرشل امور سے متعلقہ بڑی فرموں کے کیسز ڈیل کرتے ہیں۔عثمان فریدی اس وقت نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قواعد و ضوابط کو ریگولیٹ کرنے والی ہینڈ شو کمیٹی  میں بطور آزاد سویلین نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.