نیویارک: ٹی وی ون کے افطار ڈنر لوگوں کی بھرپور شرکت
کاروباری وسماجی شخصیات کے ساتھ صحافیوں کی آمد پر سی ای او مشکور
ٹی وی ون یو ایس اے کی جانب سے نیو یارک کے علاقے کوئینز کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کاروباری و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستانی نژاد صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے کوئینز میں واقع مقامی ریسٹورنٹ میں ٹی وی ون یو ایس اے کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔افطار ڈنر میں کاروباری و سماجی شخصیات کے ساتھ پاکستانی نژاد صحافیوں کی شرکت پر سی ای او ریاض بابر نے سب کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں میں ایوارڈتقسیم کیے۔اس موقع پر ناسا کاؤنٹی کے ایگزیکٹیو کے سینئر ایڈوائیزر چوہدری اکرم نے ریاض بابر سمیت مختلف صحافیوں میں تاریخی اسناد پیش کیں۔