نیویارک میں لوگ ہزاروں ڈالرز مالیت کی اشیاءسے محروم
پولیس نےقاتل اور چور کو پکڑ لیا
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 104 کے عملے نے 30 مارچ کو 69-56 گرینڈ ایوینیو پر 41 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 36 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 72 کے عملے نے 24 فروری کو 51 35 اسٹریٹ کمرشل مارکیٹ سے 4800$ کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ نمبر 28 کا عملہ 1370 5 ایوینیو اورتھانہ نمبر 83 کا عملہ 7 سینٹ نیکولس ایوینیو پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 108 کا عملہ 72 سالہ ایشئن مرد کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 7 مارچ کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 24 کا عملہ 96 اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر 48 سالہ شخص سے چاقو کے زور پر ڈکیتی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 52 کا عملہ 2625 گرینڈ کونکورس پر واقع کاروباری مرکز میں 23 سالہ شخص سے ڈکیتی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 49 کا عملہ 2141 وائٹ پلینز روڈ پر واقع اسٹور سے 1000$ کیش اور 2500$ مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔