vosa.tv
Voice of South Asia!

مشکل کی گھڑی میں فلسطینوں کے ساتھ ہیں۔شازیہ وٹو

0

اپنا ومین کلب یو ایس اے کا کونی آئی لینڈ ایونیو پرخواتین کیلیے افطارڈنر کا اہتمام

اپنا ومین کلب یو ایس اے کی جانب سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر خواتین کیلیے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔نیویا رک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ ایو نیو پر رمضان مبارک کی مناسبت سے فلاحی تنظیم اپنا ومین کلب یو ایس اے کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں کمیونٹی کی مختلف خواتین نے شرکت کی۔اس افطار ڈنر کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ان کیلیے خصوصی طور پر دعا کرنا تھا،تقریب کی نظامت کے فرائض سمرین نواز بانی اپنا ومین کلب نے ادا کیے۔ تقریب کا آغاز پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور سا تھ ہی دعا کی گئی۔اس مو قع پر   تنظیم کی صدر شازیہ وٹو   نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم ممالک کی خاموشی ناقابل  قبول ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑےہیں۔تقر یب کے شرکاء سے خصوصی  گفتگو کر تے ہوئے پاک صادق آرگنا ئزیشن  کی صدر نائلہ جعفر کا کہنا تھا تمام امت مسلمہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیلیے دعاگو ہے  کہ  پرورردگار جلد انکی مشکلات کو آ سان کر ئے اور انہیں  اپنے حفظ وامان میں رکھے اور دشمن کے دل میں رحم ڈالے ۔تقر یب کے اختتام پرحاضر ین مختلف افظار ڈشیز سے محظوظ ہو ئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.