vosa.tv
Voice of South Asia!

یروشلم میں ہزاروں مظاہرین کا  نیتن یاہو کے استعفیٰ کا مطالبہ

0

 نتین یاہو اور ان کے ساتھیوں کی  کوشش ہے کہ ملک میں ادارہ جاتی توازن تبدیلی لائی جائے،مظاہرین کی مخالفت

یروشلم کی سڑکیں6ماہ کے بعد لوگوں سے بھری  نظر آرہی تھیں۔اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے مخالفین کی کال پر ہزاروں کی تعداد میں  مظاہرین کنیسٹ کے گرد جمع ہوئےاور انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین کی جانب سے  میناچم بیگن ایکسپریس وے پر آگ جلائی گئی۔شام کے وقت، تقریباً 500 لوگوں نے پارلیمنٹ کی طرف جانے والے بلیوارڈ پر ٹینٹ سٹی قائم کیا اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ہم  یہاں پر بیٹھیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق  اس وقت اسرائیلیوں کی اکثریت نیتن یاہو اور اس کے مذہبی بنیاد پرست حلیفوں کی طرف سے ملک کے ادارہ جاتی توازن کو بدلنے کی مخالفت کر رہی تھی  جسے ان کے مخالفین نے "بغاوت” کے طور پر بیان کیا۔ لیکن اسرائیل میں  ایک قسم کی بیداری ہو رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مخالفین نیتن یاہو کی ھکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.