امن دستوں پر ہونے والے حملے کی اقوام متحدہ تحقیقات تیز
لبنانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو ڈرون کے ذریعے "اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیل نے تردید کی ہے۔جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمیش کے علاقے میں ایک دھماکے کی تحقیقات کرے گی جس میں چار غیر مسلح امن فوجی زخمی ہوئے ۔یہ دھماکہ بلیو لائن کے ساتھ ہوا جو اسرائیل کو لبنان اور گولان کی پہاڑیوں سے الگ کرتی ہے۔UNIFIL کی ترجمان اینڈریا ٹینینٹی نے کہا کہ زخمیوں کو طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ان میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگرانی کی تنظیم (UNTSO) کے تین فوجی مبصر اور ایک لبنانی زبان کا معاون شامل تھا۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو ڈرون کے ذریعے "اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا”۔ تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان Avichay Adraee نے کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے رمیش کے علاقے میں UNIFIL کی کسی گاڑی کو نشانہ نہیں بنایا۔