نیویارک میں قتل کے ملزم کی نشاندہی پر10ہزار ڈالر کا انعام
نیویارک پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 32 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل میں ملوث ملزم کی تلاش کے لیے 10،000$ انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 75 کے عملے نے 18 فروری کو باربے اسٹریٹ پر 27 سالہ لڑکے سے ڈکیتی کے الزام میں25 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 45 کے عملے نے مختلف وارداتوں میں ملوث 32 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر قتل ، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنےکے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 45 کے عملے نے قتل میں ملوث34 سالہ ملزم کی تلاش میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے10000$ انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کی حدود میں اینڈریسن ایوینیو پر قائم بند گھر میں چوری کی غرض سے ایک شخص داخل ہوا لیکن پڑوسی سے سامنا ہونے کی وجہ سے کوئی چیز نہیں چرائی اور فرار ہوگیا پولیس نے اسکی تلاش کے لیے تصویر جاری کردی۔واقعہ 11 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 109 کی حدود میں7-44 لیگیٹ پلیس سے 17 سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 110 کے عملے کو ساؤتھ باؤنڈ 7 ٹرین پلیٹ فارم پر 38 سالہ خاتون سے ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 8 مارچ کو پیش آیا۔