vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کی شہری حکومت کا تارکین وطن کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے لیگل ایڈ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ

0

نیویارک میں صرف دوسالوں کے دوران  آئے تارکین وطن کی تعداد 1لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اس بحران کے پیش ِ نظر نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے لیگل ایڈ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو 1981 کے رائٹ ٹو شیلٹر کے قانون  میں نرمی کی گنجائش کے لیے کام کرے گا۔شہری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی امداد کے بغیر تارکینِ وطن کی غیر معمولی آمد اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کے تحت کام کرر ہی ہے ۔اس معاہدے کی رو سے شہری حکومت اور لیگل ایڈ سوسائٹی شہر میں تارکین ِ وطن کی آمد و اخراج کو بہتر انداز میں  سنبھالنے اور ان کی پناہ گاہوں تک منتقلی کے لیے کام کریں گے ۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ لیگل ایڈ سوسائٹی اور عدالت کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس اہم مسئلے کو سمجھا اور شہری حکومت کو اس بحران سے نمٹنے سے  کے لیے  اضافی اقدامات کی اجازت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.