vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپی یونین کا یوکرین کو اربوں ڈالرز فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق

0

برسلز میں منعقدہ اجلاس میں ‏یورپی یونین نے یوکرین کو فوجی امداد کیلئے 5.48 بلین ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی امداد یورپی یونین کے زیر انتظام یورپی امن سہولت فنڈ کی بحالی کا حصہ ہے۔‏یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پیغام میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔یورپی یونین کے مطابق ای پی ایف پہلے ہی یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں تقریبا 6.1 بلین یورو مختص کر چکا ہے۔‏

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.