vosa.tv
Voice of South Asia!

اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

0

بھارت کے غازی آباد ضلع سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسکول پرنسپل اپنے ہی اسکول کی ٹیچر پر تشدد کررہی ہے۔اسکول پرنسپل ٹیچر کے بالوں کو بری طرح کھینچ رہی ہے اور ساتھ ہی گالیاں بھی دی رہی ہے۔یہ واقعہ اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا اور متاثرہ لڑکی کی شناخت انشیکا کے نام سے ہوئی ہے، جو اس ادارے میں کمپیوٹر ٹیچر ہے۔اسکول پرنسپل کا یہ حیران کن فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوگئی، ستم ظریفی یہ کہ جس دن یہ واقعہ رونما ہوا اس دن خواتین کا عالمی دن تھا۔متاثرہ انشیکا کو پرنسپل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انشیکا نے کہا کہ اسے یہ کام ایک آؤٹ سورسنگ ایجنسی کے ذریعے ملا تھا جس نے اب پرنسپل کی شکایت پر اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے اسکول پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.