vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلے،انتھونی جوشوا نے نگانو کو ہرا دیا

0

سعودی عرب میں باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں باکسنگ کے بڑے مقابلے میں باکسر انتھونی جوشوا نے اپنے مدمقابل فرانسس نگانو کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کی تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں مختلف ممالک کے نامور باکسرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے جن کو دیکھنے کے لئے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ کے علاوہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی کنگڈم ارینا میں باکسنگ کے مقابلوں میں بڑا مقابلہ ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا اور فرانسس نگانو کے درمیان ہوا جس میں انتھونی جوشوا نے دوسرے ہی راونڈ میں فرانسس نگانو کو ناک آوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا جس پر انہیں چیمپئن کی بیلٹ سمیت دیگر انعامات سے نوازا گیا اس موقعہ پر دیگر باکسر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اور جس تیزی کے ساتھ سعودی عرب میں باکسنگ کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ایسے مقابلے ہوتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.