بنگلہ دیش میں استاد نے طالب علم کو گولی ماردی
سراج گنج کے شہید ایم منصور علی میڈیکل کالج میں فرانزک میڈیسن کے سیشن کے دوران ایک طالب علم کو گولی مار کر زخمی کرنے والے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔زخمی طالب علم کے والد عبداللہ الامین نے منگل کو سراج گنج صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔واقعہ کی تصدیق پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج (او سی) محمد شیراج الاسلام نے کی۔پولیس نے ملزم ریحان شریف کو حراست میں لے لیا۔کیس کے بیان کے مطابق ریحان شریف اپنے طالب علموں کو ڈرانے کے لیے میڈیکل کالج میں اسلحہ لاتا تھا۔ واقعہ کے دن ملزم نے کلاس سے غیر حاضر ہونے والے طالب علم عرفات پر فائرنگ کی۔ عرفات کی چیخیں سن کر سب لوگ مدد کے لیے دوڑ پڑے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا ۔ بعد ازاں طلباء نے استاد کو ایک کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ملزم کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا