vosa.tv
Voice of South Asia!

کشمیر کا رہائشی:بھارتی بحریہ کا اہلکار جہاز سے لاپتہ

0

ہندوستانی بحریہ کے اہلکار  ساحل ورما کے والدین نے سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ بحریہ کے جہاز سے سمندر میں "پراسرار طور پر لاپتہ” ہوئے ان کے بیٹے کی تحقیقات عمل میں لائیں ۔ساحل ورما  27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے لاپتہ ہو گئے تھے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ ان کے والد سباش چندر اور والدہ راما کماری جو جموں کشمیر کے غوؤ منہاسن علاقے میں رہتے ہیں۔انہوں  نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ بیٹے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔لاپتہ اہلکار کے والدین کا کہنا ہے کہ  یہ حیران کن ہے کہ ایک فوجی اپنے بحری جہاز سے لاپتہ ہو گیا اور اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جہاز پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں کسی کو سمندر میں گرتا ہوا نہیں ملا۔ پھر میرا بیٹا کہاں ہے؟”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.