vosa.tv
Voice of South Asia!

الخدمت پاکستان نے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں کامیابی حاصل کی،شکور عالم

0

امریکہ میں ہماری کمیونٹی اپنی بساط سے بڑھ کر کار خیر میں حصہ لیتی ہے، ڈاکٹر محمود عالم

نیو جرسی میں آغوش الخدمت یو ایس اے کی سالانہ فنڈریزنگ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد یتیم بچوں کی کفالت کے لئے قائم ادارے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈ جمع کرنا تھا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیو جرسی کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب  کی میزبانی ڈاکٹر محمود عالم کر رہے تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ آغوش الخدمت یو ایس اے  کے رہنما شکور عالم  نے تلاوت قرآن مجید کے فرائض سر انجام دئیے۔بعدازں تلاوت شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے شکور عالم کا کہنا تھا کہ الخدمت پاکستان نے  غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امداد  پہنچانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور یہ سب آپ جیسے خدا ترس لوگوں کی نسبت ممکن ہو سکا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ڈاکٹر محمود عالم  نے الخدمت کی  کاکردگی اور  مستحقین کے لئے دی جانیوالی خدمات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں ہماری کمیونٹی اپنی بساط سے بڑھ کر کار خیر میں حصہ لیتی ہے۔تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے آئے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے وائس پریزیڈنٹ عبدالشکور کا کہنا تھا  کہ الخدمت نہ صرف مستحقین کے لئے کام کرتا ہے بلکہ اب کراچی کے نوجوانوں کو آئی ٹی سہکٹر کے لئے بھی ہنر مند بنا رہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن  کے نیشنل ڈائریکٹر ریٹائرڈ  ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا  الخدمت کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آج انٹرنیٹ کے اس جدید دور میں ہر شخص گوگل کے زریعے ان کی سروسز کے بارے میں حقیقت جان سکتا ہے۔تقریب میں آغوش الخدمت یو ایس اے  کے شکور عالم نے کے بڑے بھائی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔پروگرام مین شرکاء کو بتایا گیا کہ الخدمت کے تحت چلنے والے ادارے آغوش میں رہائش پزیر یتیم بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت، بہترین خوراک سمیت ذہنی اور جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ دور جدید کے ڈجیٹل اسکلز بھی سکھائے جاتے ہیں۔ادارے کے مقاصد میں سب اہم یہ ہے کہ ان بچوں کو ایسی معیاری تعلیم دی جائے کہ یہ وہ جوان ہو کر احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور ان کے ذہن میں یہ بات نہ رہے کہ چونکہ وہ یتیم تھے اس لیے ویسی تعلیم نہ مل سکی جو عام بچوں کو ملتی رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.