لاہور:پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سمیت متعدد کارکنان زیرحراست
پی ٹی آئی کارکنان انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھندلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے
لاہور:انتخابی دھندلی کے خلاف لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی ریلی نکلی،کارکنان گاڑیوں پر سوار تھے کچھ کارکنان پیدل چل رہے تھے اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی لاہور پی ٹی آئی کی مقامی انتظامیہ ریلی کے معاملات کو دیکھ رہی تھی اس موقع پر کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور عمران خان کی تصویریں پکڑ رکھی تھیں اور انصاف دو کے نعرے لگارہے تھے،ملک میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی،ہفتہ کے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں مال روڈ کی طرف بڑھ رہے تھے تو لاہور پولیس نے کریک ڈاون کردیا اور سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا پولیس کارکنان کو پکڑ کر تھانے منتقل کرتی نظر آئی۔اس سے قبل پنجاب پولیس نے اعلان کیا تھا کہ کسی کو روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اگر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو کارروائی ہو گی