vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:بروکلین میں بھنگ کی پہلی دکان کھل گئی

0

بھنگ کی قانونی فروخت پر انتظامیہ کا جشن

نیو یارک کے علاقے بروکلین میں سیاہ فام عورت کی ملکیت میں پہلی قانونی بھنگ کی ڈسپنسری کھل گئی۔ اسٹیک ہولڈرز نے بھنگ کی قانونی دکان کھولنے کا جشن منایا۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین میں سیاہ فام خواتین کی ملکیت والی پہلی قانونی بھنگ ڈسپنسری ماتاوانا ڈسپنسری کے افتتاح کا جشن منایا۔ لیان ماتا، مٹاوانا ڈسپنسری کی مالک ہیں  جو  مشرقی نیویارک کی رہنے والی ہیں اور  پہلے نیویارک سٹی کے  ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن سے منسلک تھیں، ایک اندازے کے مطابق1500 اسٹورز کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ہوا ہے جو بغیر لائسنس کے بھنگ بیچ  رہے تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ایڈمز نے البانی سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری حکومت  کو غیر قانونی دکانوں کو بند کرنے کا اختیار دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قانونی دکانیں، پیشہ ورانہ مہارت کی سطح پر پائی جاتی ہیں اور انکی موجودگی میں غیر قانونی دکانوں کو بند ہونا چاہیئے۔ ایڈمز نے کہا کہ اگر نیویارک کے شہر ی اس صنعت کی سرپرستی کرنے جا رہے ہیں تو  قانونی دکانوں کی سرپرستی کریں۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ بھنگ کی قانونی حیثیت نے نیویارک کی ریاست میں ایک نئی معیشت کو ابھرنے کی اجازت دی ہے ،واضح رہے کہ یہ افتتاح نیو یارک کی گورنرکیتھی ہوکل  کی  تجویز پرکیا گیا ہے جس سے نیو یارک سٹی شیرف آفس اور این وائے پی ڈی  کوبھنگ کی غیر قانونی دکانوں کو بند کرنے کی اجازت ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.