vosa.tv
Voice of South Asia!

فلم ستارے زمین پر "کے سیکوئل” رواں سال ریلیز کرنے کی بھرپور تیاری

0

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے بارے میں بتا دیا۔اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں اب فلم ’ستارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آؤں گا۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رواں سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر اس فلم کو ریلیز کردیا جائے یہ ایک تفریحی فلم ہے اور مجھے اس کی کہانی بہت پسند آئی ہے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچُکا ہے۔عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے بس مداحوں کے ردِ عمل کا انتظار رہے گا کہ اُنہیں میرا کام کیسا لگتا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں اداکارہ جینیلیا دیش مکھ پہلی بار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.