vosa.tv
Voice of South Asia!

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

0

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر، اداکار، پنجابی منڈا، رنویر سنگھ نے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کردی ہے۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال، ستمبر کے مہینے میں یہ جوڑی اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔۔اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کردی ہے۔دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی۔اس جوڑی کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔حال ہی میں جب ایک انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون سے ان کے ماں بننے کے منصوبے سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا تھا کہ ’بالکل، میں اور رنویر بچوں سے پیار کرتے ہیں ہم اس دن کے منتظر ہیں جس دن ہم اپنا خاندان بڑھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.