vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں اقلیتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے،پاکولی صدر عبدالرحمان

0

مذہب نفرت نہیں محبت سکھاتا ہے،پاکولی سینئیر وائس پریزیڈنٹ ہمایوں شبیر

نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکولی کے زیر اہتمام ہیٹ کرائم سے آگاہی  کے لئے سیمنار منعقد کیا گیا،سیمینار کا مقصد ہیٹ کرائم کے شکار افراد کو  اس سے بچاؤ کی معلومات فراہم کرنا تھا۔نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں  پاکستان امیرکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے زیر اہتمام ہیٹ کرائم کی آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں امریکی ترانہ  بجایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکولی کے صدر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں  بطور اقلیت موجود ہیں، ہم میں سے  ہر ایک کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے۔ہمیں چاہیے بطور اقلیت پہچانے جانے کے لیے اکٹھے ہو جائیں تاکہ ہماری بات سنی جائے کیونکہ اگر ہم الگ ہوجائیں گے تو  کوئی ہماری بات نہیں سنے گا۔پاکولی کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ ہمایوں شبیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب آپ کونفرت کرنا نہیں سکھاتا،تمام مذاہب کمیونٹی بیسڈ ہیں جو ایک  سوسائٹی بنانے کی تلقین کرتے ہیں۔پاکولی کے جنرل سیکرٹری عاصم ملک نے تقریب  کی نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔اس موقع پر پاکولی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ ہماری کمیونٹی میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہمیں اس تعصب کو فعال طور پر چیلنج کرنا چاہیے۔پاکولی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی ثقافت کو فروغ دینے سے ہم اپنی تقسیم کو ختم کر  سکتے ہیں،تقریب میں شریک مختلف کمیونٹیز کے رہنماؤ ں کا کہنا تھا ہمیں معاشرے کو بتانا ہے کہ یہ وقت ہےجب  امن اور انصاف کو ترجیح دی جائے۔تقریب کے آخر میں پاکولی کے بانی بشیر قمر  اور ری پبلکن سینیٹر   اسٹیو  رہوڈز کے آفس  سےآئے سعید حسن نے سینیٹر اسٹیو رہوڈز کی جانب سے عاصم ملک اور مدیحہ مصطفیٰ کو تعریفی اسناد بھی دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.