نیویارک پولیس کےسنگین ومعمولی جرائم میں مطلوب ملزمان کی تلاش میں چھاپے
نیویارک:آرتھو ایوینیو پر قائم ٹریمونٹ پارک سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد،تحقیقات جاری
نیویارک کے علاقے آرتھو ایوینیو پر قائم ٹریمونٹ پارک سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 48 کے عملے کو آرتھو ایوینیو پر قائم ٹریمونٹ پارک سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کا عملہ 45 سالہ شخص کے قاتلوں کو تلاش کر رہا ہے ، پولیس کو گرینڈ کونکورس سب وے اسٹیشن سے مقتول کی نعش ملی تھی ، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔مقتول کی شناخت ولیم الوریز کے نام سے ہوئی ہے جو برونکس کا رہائشی تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کے عملے کو 14 سالہ بچے کی تلاش ہے، آئیزئییا لیوس 21 فروری 2024 کو برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کا عملہ 249 ایسٹ کے علاقے میں 176 اسٹریٹ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو تلاش کر رہا ہے، واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 62 کا عملہ38 سالہ شخص کے قاتلوں کو تلاش کر رہا ہے ، مقتول 22 فروری 2024 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔مقتول بروکلین کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 1 کا عملہ ویسٹ براڈوے کے علاقے میں کاروباری مرکز پر ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کو تلاش کر رہا ہے، ملزمان دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد مالیت کے سامان کی ڈکیتی میں مطلوب ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 48 کا عملہ آرتھر ایوینیو پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی تلاش میں ہے، واقعہ 22 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 40 کا عملہ 535 یونین ایوینیو پر 38 سالہ خاتون پر حملہ کرنےوالے ملزمان کی تلاش کر رہا ہے۔واقعہ 16 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 9 کے عملے نے مین ہیٹن کے علاقے سے 28 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے ، ملزم قتل، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔