نیویارک،راجہ حسن احمد سفوک کاونٹی میں آئی ٹی کے اسسٹنٹ کمشنر تعینات
ریاست نیویارک کی سفوک کاؤنٹی کے ایگزیکٹو ایڈرومین نے پاکستانی کمیونٹی کے راجہ حسن احمد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا ہے ۔سفوک کاونٹی میں ستمبر 2022 میں ہوئے سائبر حملے کے بعد سے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے ۔کاؤنٹی ایگزیکٹیو ایڈرومین نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کے ٹیکنالوجی اینٹر پینور راجہ حسن احمد کو شعبہِ آئی ٹی میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا ہے ۔کاونٹی ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، امید ہے کہ راجہ حسن احمد اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت سے موثر تبدیلی اور بہتری لائیں گے۔