شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم پٹھان کے نئے سیکوئل کی تیاریاں شروع
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم پٹھان کے نئے سیکوئل پٹھان2کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پچھلے سال کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سی ایک تھی، جس نے کئی ریکارڈ توڑے ، ابھی کچھ عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فلم کے پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا پٹھان 2 کے لئے دوبارہ ایس آر کیساتھ اشتراک کر رہے ہیں اور اب کی بار محاذ میں کچھ مختلف دکھائی دے رہا ہے۔ اب پٹھان 2 کیلئے سٹیج تیار ہو چکا ہے، پٹھان 2 میں سپائی کی کہانی میں ایک نئے موڑ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پٹھان 2، ٹائیگر بمقابلہ پٹھان سے پہلے ریلیز کی جائے گی ، جو دونو ں کے درمیان ایک تصادم کی بنیاد رکھے گا، سلور سکرین پر بڑے سٹار ز کیساتھ سپر ہٹ فلمیں دلچسپ منظر نامہ پیش کریں گے۔