vosa.tv
Voice of South Asia!

اسکاٹ لینڈ بولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا

0

مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم کو غزہ نسل نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا

دنیا بھر کے بڑے شہروں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بد ترین قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی بربریت کے خلاف کیے گئے مظاہرے میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کہا آپ چھپ نہیں سکتے، غزہ میں نسل کشی میں آپ بھی ملوث ہیں۔ لندن میں بھی نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، جب کہ پولیس نے دھاوا بول کر متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا، لیبر پارٹی کے رکن جیرمی کوربن بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.