vosa.tv
Voice of South Asia!

کوبرا سانپ کے ساتھ کرتب دکھاتے ہوئے شخص نے صارفین کو حیرت زدہ کردیا

0

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس میں بھارتی شخص کو خطرناک کوبرا سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک بھارتی شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی شخص کوبرا کو با آسانی ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر سے اوپر تک اٹھا کر رکھا ہوا ہے۔ مذکورہ شخص کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کنگ کوبرا انتہائی مہلک زہر کا سانپ ہوتا ہے اور وہ انسانوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ لمبائی میں وہ آکاش جادھو سے بھی دگنا دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ جس شخص نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے وہ بھارت کا ایک کانٹینٹ کرئیٹر ہے، اس ویڈیو کے علاوہ بھی اس نے خطرناک سانپ کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.