vosa.tv
Voice of South Asia!

ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملکر حکومت بنانے کے لیے تیار

0

وفاق میں ہماری حکومت ہوگی پی ٹی آئی کے عمر ایوب کا دعوی

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔میڈیا کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا تھا.علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا، پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ اور تین کروڑ ووٹ ملے، ہماری 180 سیٹیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہاؤس کے اندر اکثریت کیسے ثابت کرنی ہے۔عمرایوب نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف ہے بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے ہمارے کارکن و رہنما جیل میں ہیں انکے لئے اقدامات کریں گے، معیشت کا حجم کم ہوا ہے، افراط زر 45 فیصد سے بھی زیادہ ہے اسی وجہ سے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، جن نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ان کے فارم 47جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مدَر آف آل رگننگ کی گئی، لیاقت چٹھہ نے ٹھیک کہاکہ انہوں نے غلط کام کیا، ہم چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی کی صاف شفاف انکوائری ہو، دھاندلی میں ملوث جو نام کمشنر راولپنڈی نے دیے ان میں سے کسی کو انکوائری میں شامل نہ کریں۔مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.