vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈین پولیس کو21آوارہ کتوں کو مارنے والے شخص کی تلاش

0

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے 21 آوارہ کتوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔اس ضمن میں اسلحہ اور جانوروں پر ظلم کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔افسوسناک واقعہ محبوب نگر ضلع کے پوناکل گاؤں میں پیش آیا جو نیشنل ہائی وے سے تقریباً 2 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں متعدد آوارہ کتے زخمی بھی ہوئے۔ متعلقہ محکمے نے ہلاک ہونے والے کتوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا۔سب انسپکٹر پولیس سرینواس کے مطابق آوارہ کتوں کو پہلے زہر دیا گیا اور پھر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔گاؤں میں سی سی ٹی وی نہ ہونے کے باعث پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دو کتوں کی موت بغیر گولی لگے ہوئی جس سے شبہ ہوتا ہے کہ ان کو پہلے زہر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.