جاپان کا نیا ایچ تھری راکٹ کامیابی کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ
جاپان کا نیا فلیگ شپ ایچ تھری راکٹ آج کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا، مذکورہ راکٹ گزشتہ سال لانچنگ میں ناکام ہوگیا تھا۔نیکسٹ جنریشن ایچ تھری راکٹ کو عالمی سطح پر مسابقت حاصل کرنے کے لیے ایچ ٹو اے سے بڑے پے لوڈز لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جاپان نے ہفتے کے روز اپنے نئے ایچ تھری فلیگ شپ راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے، جس سے اس کا خلائی پروگرام کئی مشکلات کے بعد دوبارہ پٹری پر آگیا ہے، گزشتہ سال راکٹ کی لانچنگ پرواز ناکام ہو گئی تھی۔یہ لانچنگ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے لیے مسلسل دوسری جیت کا نشان بھی ہے جب اس کے اسمارٹ لینڈر آف انویسٹیگیشن مون (سلم) نے گزشتہ ماہ "پائن پوائنٹ” حاصل کیا اور جاپان کو چاند پر خلائی جہاز لگانے والا صرف پانچواں ملک بنا دیا۔لانچ کی تعداد کے لحاظ سے خلا میں ایک نسبتاً چھوٹا راکٹ ہے ، جاپان اپنے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے کیونکہ وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادی امریکہ کا شراکت دار ہے۔ایچ تھری راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:22 بجے سفر پر روانہ ہوا اس موقع پر جب راکٹ اپنی طے شدہ منزل تک کامیابی کے ساتھ پہنچا تو جنوبی جاپان کے تنیگا شیما اسپیس سینٹر کے سائنسدانوں اور ملازمین نے پر زور تالیاں بجائیں اور کامیابی کی خوشی میں ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔