vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: ریاض سیزن میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ زون قائم

0

سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ زون قائم کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں نامور ریسلرز نے شرکت کی جن کو اپنے درمیان پا کر شائقین کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ۔دارالحکومت ریاض میں بلیوارڈ سٹی میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریسلنگ کے شوقین افراد کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ زون قائم کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں نامور خاتون ریسلرز NATALYA اور CHELSEA GREEN سمیت مرد ریسلرز BRAUN STROWMAN اور JINDER MAHAL شریک ہوئے جن کو دیکھنے کے لئے ریسلنگ کے سینکڑوں ملکی اور ملکی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے اپنے پسندیدہ ریسلرز کو اپنے درمیان پا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ ریسلرز کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی عرب آکر بہت خوشی ہو رہی ہے اور جس طرح سے انہیں لوگوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور سعودی عرب میں ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی خوش آئند ہے اور بہت جلد ریسنگ کے شوقین افراد کو رنگ میں نامور ریسلرز کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔بلیوارڈ سٹی میں قائم ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسکنگ زون کو معروف ریسلر انڈر ٹیکنگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں ریسلرز سے منسوب اشیاء بھی رکھی گئی ہیں جبکہ چیمپیئن بلیٹس بھی اس کا حصہ ہیں جو کہ شائقین کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.